لاہور میں واقع فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے تین مزدور جاں بحق

شائع 13 مئ 2020 05:59pm
فائل فوٹو

لاہور میں واقع فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے تین مزدور جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے فیکٹری بند کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

 واقعہ لاہور کے علاقے کرول پنڈ میں واقع ایلومینیم کی فیکٹری میں پیش آیا۔ جہاں اچانک بوائلر پھٹنے سے تین مزدور عبدالسلام۔عارف اور مشتاق جاں بحق ہو گئے۔

 فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور اور جاں بحق ہونے والے عارف کے رشتہ دار  نے مطالبہ کیا ہے کہ فیکٹری مالک کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی جائیں گی جبکہ درخواست موصول ہونے پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔